اومیکرون وائرس: پاکستان آنے والی پروازوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت

اسلام آباد: کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پیش نظر برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت سامنے آئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، پروازوں کے تمام مسافروں کے ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہدایت میں پابند کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ایرپورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔ اسی طرح ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت ہو تاکہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔

مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More