خانیوال کے ضمنی الیکشن میں عوام کی آنکھوں میں خون دیکھا ہے

لاہور: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں عوام کی آنکھوں میں خون دیکھا ہے۔ وزیراعظم نے حالیہ میٹنگ میں اپنے ترجمانوں کو مہنگائی کی بجائے شہباز شریف کا ذکر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رمضان شوگر ملز کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف کا کردار اچھے بچے کی طرح ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تار کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ مہنگائی کے خاتمے کی بجائے اپوزیشن پر ہے، وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے فرار ہونے کی اطلاع پر وزراء کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، ن لیگ میں آنے کیلئے شہباز شریف سے ملاقاتیں کرتا رہا مگر شہباز شریف نے اسے پارٹی میں نہیں رکھا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خانیوال الیکشن میں عوام کی آنکھوں میں خون دیکھا ہے، عمران خان کے وزیروں مشیروں کو قانون کا علم نہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب نے سپریم کورٹ سے اپنی دائر کی ہوئی اپیلیں واپس لیں مگر رمضان شوگر ملز کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کی شہباز شریف کا کردار ایک اچھے بچے کی طرح ہے۔۔ کیمرہ مین عدنان ہاشمی کے ساتھ عفان ریاض لاہور ابتک

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More