عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

اسلام آباد: عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا۔

عمران خان  شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال پہنچے۔ پولیس نے ملنے کی اجازت نہ دی، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا، عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کس سے آرڈر لے رہی ہے، شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد واضح ہے. مکمل تفصیلات مل گئیں پولیس نے تشدد نہیں تو کس نے کیا؟ بتایا جائے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟ چوروں کی غلامی کرنے سے موت بہتر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More