ڈالر 3 روپے مہنگا،225 روپے کا ہو گیا


کراچی: ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو کر225 روپے کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا۔

ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے  کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے1 پیسے  مہنگا ہو کر225 روپےکی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا۔پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ  روزڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

پاکستان میں  گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں  حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال  نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More