آصف زرداری پی ٹی آئی اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمیں 11 ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور پی ٹی آئی سے کچرا نکل گیا، اب سچے ارکان باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا پی ٹی آئی کے 5 بندے غائب کر دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے تو اپنی ہار تسلیم کر لی تھی اور رانا ثنا اللہ سے پوچھا جائے کہ یہ بیان کیوں دیا؟۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ اور م لیگ نے شکست تسلیم کر لی لیکن ش لیگ نے نہیں کی ہے۔ آصف علی زرداری شہباز شریف کو کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی ممبران کو خرید لیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبران نے قربانیاں دیں اور سر پھٹوائے ہیں، اگر اس طرح یہ لوگ کریں گے تو ملک میں سیاسی استحکام متاثر ہو گا۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کے بیان کا نوٹس لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More