میوزک شو میں فائرنگ، 15 سالہ لڑکا ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واشنگٹن میں میوزک شو کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے جانی نقصان ہوا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے ، جبکہ حملہ آورفرار ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

تین روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More