کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی: کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ملک بھر میں وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ حیدر آباد میں 17، اسلام آباد میں 15 اور لاہور میں وبا کی شرح 14 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 648 کیس سامنے آئے، 300 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جس میں 22 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہر قائد میں مثبت کیسز کی شرح 41.06 فیصد تک پہنچ گئی۔

حیدر میں کورونا کی شرح 17.27 فیصد رپورٹ ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More