یہ جو پیسے کھا جائیں اسکا جواب نہیں دیتے، مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد: خبیرپختونخواہ کے کورونا فنڈز میں ایک ارب اڑتیس کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ یہ ن لیگ نہیں بلکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خیبرپختونخوا کے کورونا فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کل آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں ایک ارب اڑتیس کروڑ اسی روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، آکسیجن سلنڈروں سمیت آرایم کٹس اور ایکسرے مشینوں کی کٹس کی مد میں انتیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئی ہیں، من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، یہ رپورٹ مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ صحت کارڈ پر آجکل بہت اشتہارات ہیں، اس پر کافی دیہاڑی لگی ہے، جب صحت کارڈ کا آڈٹ ہوگا تو وہاں بھی اسی طرح کی صورتحال ہوگی یہ جو پیسے کھا جائیں اسکا جواب نہیں دیتے، یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار کے اعمال ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ایک ماہ قبل کووڈ ریلیف فنڈ پر آڈیٹر جنرل نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ پر رپورٹ دی تھی جس میں چالیس ارب روپے کی خرد برد کا تذکرہ تھا، اس رپورٹ کو آج تک پبلک نہیں کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More