آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا

دبئی: آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

بابر اعظم ٹی20 ٹیم آف دی ائیر کی طرح او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کے بھی کپتان مقررکر دئیے گئے۔ قومی بیٹر فخر زمان بھی آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں پول اسٹرلنگ، جانیمن ملان اور ریزی وین ڈر ڈوسن شامل ہیں، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم وکٹ کیپر، وانندو ہسارنگا بھی آئی سی سی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مستفیض الرحمان، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا بھی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More