پشاور میں اومی کرون کے مزید 44 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا قسم اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں اومی کرون کے مزید 44 نئے کیسز سامنے آگئے۔

خیبر پختونخوا میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کی مزید 44 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کیسز کی تعداد بڑھ کر 189 ہو گئی۔

نئے 44کیسز میں سے20 کیسز پشاور سے ہے جبکہ مردان سے 16، نوشہرہ سے3 بنوں سے2،کر ک ،سوات اور مہمند سے ایک ایک امی کرون کیس کی تشخیص ہوئی نئے کیسز میں 29مرد اور 15خواتین شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد پشاور میں بسنے والوں کی ہے جہاں اومی کرون کے کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

شہر پشاور میں پچھلے سات دنوں کے دوران اومی کرون کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے تحت جن علاقوں میں اومی کرون کی شرح زیادہ ہوگی وہاں اسکول ہفتے میں پچاس فیصد کام کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More