ملتان: نشتر اسپتال میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

ملتان: نشتر اسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر زخمیوں کو نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ دورانِ علاج دونوں گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیااور گولیاں چل گئیں۔ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی نشتر اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ گئے۔

سٹی پولیس آفیسر بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے اور آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او ) ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More