پنجاب بھر میں کورونا کیسز میں کمی اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

لاہور: پنجاب بھر میں کورونا کیسز میں کمی اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،24گھنٹےمیں صوبے میں ڈینگی کے تین سو چوہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید ایک سو انسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں تین سو چوہتر افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے257مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی71،بہاولنگر، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا سے ڈینگی کے3 تین مریض رپورٹ ہوئےجس کے بعد رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 7,474 ہو گئی۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 159 نئے کیسز سامنے آئےجس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کلتعداد 438,147 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 12 افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب لاہور میں کوروناکے95جبکہ راولپنڈی11،ملتان 6، فیصل آباد اوراوکاڑہ میں 5 پانچ جبکہ شیخوپورہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More