اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، کوئی کمی نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے،کوئی کمی نہیں، صرف راستہ ٹھیک کرنا ہے۔

اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محمدﷺ کےیوم ولادت پرنوجوانوں کی آگاہی کیلئےویڈیوتیارکی ہے۔ ویڈیوسےآگاہی ملےگی کہ محمدﷺ دنیامیں کتنابڑا انقلاب لیکرآئے،سن 622میں حضوراکرمﷺمدینہ میں تشریف لائے، اس وقت صرف 600مسلمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے 10سالوں میں پورےعرب کانقشہ تبدیل کیا،آپ ﷺ تلوارکےذریعےنہیں،فکری انقلاب لائے،حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے۔ ہمارےملک میں کسی چیزکی کمی نہیں،جب تک ہم اُن اصولوں پرنہیں چلیں گےہمیں کامیابی نہیں ملےگی،25سال پہلےہماراویژن تھاکہ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے،مدینہ کی ریاست ہمارےلیےرول ماڈل ہے،میں اسکالرنہیں ہوں لیکن رحمت للعالمین اتھارٹی میں دنیاکےبڑےاسکالرزکوشامل کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک زمانےمیں مسلمانوں کاکرداربہت بلندتھا،آپ ﷺنےقانون کی بالادستی اورانصاف پربہت زوردیا،انصاف ہمیشہ کمزورکوچاہیےہوت اہے،طاقتورتوخودکوقانون سےاوپرسمجھتاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کونبی اکرم ﷺکی سیرت کاعلم ہوناچاہیے،انصاف اورانسانیت کی وجہ سےقوم مضبوط ہوتی ہے،ریاست مدینہ نےلوگوں کوبنیادی حقوق دیئے،انصاف کامعیاربہت بلندتھا،حضرت بلال اسلام میں آئےتولیڈربن گئے، انہوں نے دوجنگی مہمات کولیڈکیا،بزدل انسان لیڈرنہیں بن سکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More