خیبر پختونخوا میں کورونا کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

پشاور :خیبر پختونخوا میں کورونا کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت نے ملازمتوں کیلئے درخواستوں کے ساتھ ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی منسلک کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔

صوبے میں جہاں ایک جانب کورونہ کے وار جاری ہیں تو دوسری طرف پشاور سمیت دوسرے اضلاع میں ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے ۔محکمہ صحت کی ہدایت پر گھر گھر ویکسینیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور کپٹن ر خالد محمود نے گورنمنٹ نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کے دوسرے بلاک کا افتتاح کر دیا جس کے قیام سے اب روزانہ 500سے بڑھ کر ایک ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جاسکے گی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد5689 جبکہ64 افراد متاثرہونے کے بعد کیسز کی تعداد 1 لاکھ76ہزار950ہو گئی۔

صوبائی حکومت کے نئے احکامات کے مطابق ملازمتوں کیلئے درخواستوں کے ساتھ کورونہ ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی منسلک کرنے کے علاوہ ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More