امریکا کا افغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اعلان

ماسکو: روس کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق اہم اجلاس آج ماسکو میں ہوگا۔ اس کانفرنس میں پاکستان، چین، روس اور افغانستان شامل ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماسکو مذاکرات میں چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور ایران بھی شامل ہوں گے۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو ہوگی۔

تمام ممالک افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ایک مشترکہ مؤقف پر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ روس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مذاکرات میں شرکت ممکن نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More