مہلک کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق،164مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، گزشتہ روز مہلک وائرس سے مزید 4 مریض دم توڑ گئے ،164 کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 18ہزار 212کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 510افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More