گال ٹیسٹ ،سری لنکاکا پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے342 رنز کا ہدف دے دیا۔

گال ٹیسٹ چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کو آغاز کیا۔سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر سکی ۔ 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More