بجلی بچت: اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: ملک میں توانائی کی بچت کے لیے سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز رات9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں،تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام، شاپنگ مالز رات 9بجے بند ہو جائیں گے۔ شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور روشنیاں 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی صنعتی مراکز، ریستوران، کلب، پارک، سینیما، تھیٹرز ساتھ ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔ اس پابندی کا اطلاق ایمبولینس سروس، طبی مراکز، اسپتال، پیٹرول پمپ اور بس اڈوں پر نہیں ہوگا۔ گزشتہ روز پنجاب میں بھی تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس کا اطلاق پیر 20 جون سے ہوگا۔ صوبہ سندھ میں پہلے ہی توانائی بچت کے اقدام کے طور میں مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز 9 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل کیا جا رہاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More