کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟۔

انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More