حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف متعصبانہ فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کے بے بنیاد کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

بھارتی عدالت نے یاسین ملک سے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کر لیا جبکہ بھارتی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سزا پر دلائل 25 مئی کو ہوں گے۔ بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More