شیخ رشید کی روضہ رسولﷺپر حاضری، تصویر شیئر کر دی

ریاض: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کی گئی اس تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ شیخ رشید نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ اتوار کی شام جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے جدہ روانہ ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More