بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے حلف اے این پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کردیا، بلاول بھٹوعوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹونوازشریف کو مبارکباد دینے لندن جارہے ہیں، بلاول بھٹو نواز شریف کو شہبازشریف کی وزارت عظمی کی مبارکباد دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈلاک نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More