کس کو کونسی وزارت ملی ہے؟

اسلام آباد: شہباز حکومت کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ سونپی گئی ہے، مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے فرائض نبھائیں گی۔ شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیر انسداد منشیات کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

اسعد محمود وزیر مواصلات، طلحہ محمود کو وزیر سیفران کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔ امین الحق نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چارج سنبھال لیا۔ مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ جبکہ اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر برائے قانون مقرر کر دیا گیا جبکہ رانا تنویر حسین وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More