اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا اور اب 18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے جبکہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔

آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے اور آئین کی اصل صورت میں بحالی بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More