وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا۔

نئی حکومت کے تحت اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پہلا کابینہ کا اجلاس کل بلایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بدھ کو صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبا زشریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More