سابق وزیراعظم عمران خان ودیگر کیخلاف غداری کی درخواست خارج

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، سابق ڈپٹی اسپیکر اور سابق وفاقی وزرا کیخلاف غداری کی درخواست خارج کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف غداری کی کارروائی کیلیے انٹرا کورٹ اپیل پر خارج کردی۔

منگل کے روز اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا اور سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

واضح رہے کہ 11 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ غداری مقدمہ درج کرانے کیلیے دائر درخواست خارج کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More