پی ٹی آئی کی ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز

وزیردفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کر کے  کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں  ترین گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پرویز خٹک نے ترین گروپ کے تحفظات کے بارے میں آگاہی لی۔

عون چوہدری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More