عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے

فیصل آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، بینک لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرض دے رہے ہیں۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ گھر کا کرایہ تو ہر سال بڑھ جاتا ہے لیکن بینک کی جانب سے قسط فکسڈ ہوتی ہے، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سب اپنا کردار ادا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More