تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلے ہوں گے، اجلاس میں اتحادیوں سے متعلق اپوزیشن حتمی فیصلے کریں گے۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ ہائوس پر بولے جانے والے دھاوے سے متعلق مشاورت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More