جن کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم کامران بنگش کہتے ہے جن کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، جیسے پہلے ضمیر فروشوں کو پارٹی سے نکالا تھا اب بھی نکالینگے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا اسلام آباد میں اپوزیشن نے جو ڈرامہ رچایا ہے اسکے پیچھے محرکات کا پتہ ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے کارکن پریشان ہونے والے نہیں ہیں۔ کامران بنگش کا کہنا تھا تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ عمران خان کے نظریہ پر ملا ہے جن کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا جیسے پہلے ضمیر فروشوں کو پارٹی سے نکالا تھا اب بھی نکالینگے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا سندھ ہاؤس میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More