امریکا کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، ترجمان وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنےکے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

پریس بریفنگ کےدوران صحافی کےسوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے کے سوال پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا، تاہم بعد ازاں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More