حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے چند لوگوں کی ضرورت ہے

لاہور: انسداد منشیات عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان کو 12مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم محلے کے لفنگوں، تلنگوں کی طرح مخالفین کو گالیاں دیتا ہے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے چند لوگوں کی ضرورت ہے۔

منیشات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کو 12 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا عمران کی انتقام کی سیاست بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم بوکھلایا ہوا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی خیرخواہی نہیں چاہیے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے چند لوگوں کی ضرورت ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چار سال میں شہباز شریف سمیت اپوزیشن رہنماؤں سے کچھ برآمد نہیں ہوا نہ کرپشن ثابت ہوئی، پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، مجرم دندناتے پھر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More