ملک میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید26 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 976 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 983 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار 780 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار314، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار277، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار702، بلوچستان میں 35 ہزار 206، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 302 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 20، خیبر پختونخوا 6 ہزار 182، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More