پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 501 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 501 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد چار لاکھ 98 ہزار 367 ہو چکی ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 501 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 98 ہزار 367 ہوچکی ہے جبکہ 12 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13,429 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا کے 303 جبکہ راولپنڈی میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد سے 27، ملتان اور گجرات 18 ، بہاولپور سے 11 اور رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ سے دس کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More