اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ،اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More