لاہور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں گھر سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مقتولین میں 45 سالہ خاتون ڈاکٹر، 22 سالہ بیٹا 17 اور 15 سال کی بیٹیاں شامل ہیں۔

پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن موقع پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More