بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج پر کام کو تیز کیا جائے۔ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More