گلوکارہ آئمہ بیگ کیخلاف کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی کارروائی شروع

لاہور: ایف بی آر لاہور نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیئے ہیں۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کے ساتھ ہی ہاتھ کر گئیں۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے گلوکارہ کے تمام بینک اکاؤنٹس تو منجمد کردیئے لیکن ہاتھ کچھ نہ آیا۔ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاونٹس خالی کردیے۔

اکاونٹ خالی ہونے پر ایف بی آر آئمہ بیگ سے ایک روپے کی ریکوری بھی نہ کرسکی۔ گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے معروف گلوکار آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More