پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کے پیش نظر ن لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو”سیکیورٹی رسک“ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے، پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی، ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں، پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں، لاہور سے چار لڑکیاں اغوا ہوئی آج لاہور میں چار لوگ قتل کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس دن قبل کاہنہ میں میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا، عمران خان نے پنجاب پولیس کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More