وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More