ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ملتان: دھند اور شدید سردی نے ملتان کے باسیوں کے چولہے جلانا مشکل کردیے، گیس کی مسلسل بندش سے شہریوں کی پریشانی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

ملتان میں گیس بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔ سخت سردی اور دھند میں گیس مکمل طور پر غائب ہو گئی۔ گیس کی بندش سے شہر اولیاء ملتان کے باسیوں کیلئے کھانا بنانا سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت سابقہ وعدوں کی طرح اس وعدے کو بھی وفا نہیں کرسکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بندش، مہنگی ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمت میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے جہاں انکی مشکلات میں اضافہ کیا ہے وہیں انکے مالی مسائل کو بھی بڑھا دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More