خواتین کی وڈیو بناکر ہراساں کرنے والا سینیٹ کا 18 گریڈ کا افسر معطل، مقدمہ درج

اسلام آباد: سیکٹر ایف سکس میں خواتین کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والا شخص سینیٹ سیکریٹریٹ کا ملازم نکلا۔چیئرمین سینیٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گریڈ اٹھارہ کے ملازم رانا اظہر کو معطل کردیا۔

سینیٹ حکام کے مطابق اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا والا شخص سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم نکلا۔خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنالی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڈ لگا دی ۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گریڈ اٹھارہ کے ملازم رانا اظہر کو معطل کردیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More