چند عناصر واقعے کی آڑ میں ذاتی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ہوشاب میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے تمام جائز مطالبات پورے کر دیے گئے ہیں ، بدقسمتی سے چند عناصر واقعے کی آڑ میں زاتی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ۔

صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کوئٹہ میں پریس پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوشاپ میں 2بچوں کی شہادت کے واقعے پر افسردہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،لواحقین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے ہیں ،بد قسمتی سے واقعے کی آڑ میں چند عناصر سیاسی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے اداروں کو بدنام کرنے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ، واقعے کے ملوث ملزمان کو ضرور سزا ملے گی ،لواحقین پوسٹ مارٹم تک کرنے نہیں دے رہے ۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ تربت میں حیات بلوچ کی شہادت کے بعد شفاف تحقیقات کی گئیں اور عدالت سے جرم ثابت ہونے ملزم کو موت کی سزا سنائی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More