حلقہ این اے 133 لاہور کی سیٹ کیلئے ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کو ہوگا

لاہور :مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر ملک پرویز کی وفات کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق21سے 25اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ اسکروٹنی کا عمل 30اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

تین اکتوبر تک اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 9نومبر تک نمٹا دیا جائے گا۔11نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More