عمران صاحب! اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب ، تین سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا ،عمران صاحب ،اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا،ڈالر کی قیمت173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی ،عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں ، آئی ایم ایف کے حوالے عوام اور ملک کو کر دیا، ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی، شرم کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ بجلی کی قیمت11 روپے سے 24 روپے یونٹ کر دی،گیس کی قیمت 600 سے 1400 پر پہنچا دی ،عمران صاحب آپ نے آٹا 35 سے 80، چینی 53 سے 120 پر پہنچا دی، نواز شریف کے دور حکومت میں عوام کو چینی 55 روپےملتی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے دور میں گھی 142 اور خوردنی تیل 340 ہوگیا، پٹرول 70 سے 138، ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا، دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا،چائے کی قیمت 10 سے 25 کردی، نان کی قیمت 8 سے 25 ہوگئی، یہ کیا غریبوں کا احساس؟۔

ان کا کہنا ہے کہ تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا، ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا ہے ،ملک کی فارن ،خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا،ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور اُن کا تماشہ بنا دیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ہے، تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More