وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر آج اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر آج اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اہم اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا کو عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پربھی بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More