ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے پر آگیا۔

ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہوگیا اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 173 روپ ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More