پشاور میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

پشاور: تمام تر حکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

تمام تر حکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید177نئےکیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار115 ہوگئی۔

پشاورمیں مزید89افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،اس طرح صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار756ہے ۔شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے281مریض زیرعلاج ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور کے ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں کے حجروں اور پبلک مقامات پر عارضی کیمپ قائم کر کے موقع پر ہی مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج کیا جا رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More