ملتان میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملتان : 12ربیع الاول کے حوالےسے نکلنے والے ااور محافل ذکر و نعت کیلئے ملتان پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔شہر بھر میں 64 جلوس برآمد ہوں گے جنکی حفاظت کیلئے 2 ہزار 5 سو سے زائد پولیس اہلکار و افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

نبی آخر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا جشن شہر اولیاء ملتان میں بھی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔12ربیع الاول کے حوالے سے ملتان پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔ پولیس کے مطابق شہر سے میلاد النبی کے 64 جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مزنل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے دو ہزار پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار و افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کے مطابق جلوسوں کی تھری لیئرز سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں کے علاقوں اور قرب و جوار میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائڈ ہوگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More