کورونا: سرکاری و نجی دفاتر کے عہدیداروں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم کل بھی جاری رہے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق بوسٹر ڈوز لگانے کی دو روزہ خصوصی مہم کا آج سے آغاز کیا گیا تھا جو کل بھی جاری رہے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی دو روزہ مہم این آئی ایچ اور وزارت صحت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دو روزہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد بوسٹر ڈوز لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر میں پہلے سے قائم ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ مہم کے لیے خصوصی طور پر مزید 16 کیمپس بھی  لگائے گئے ہیں جہاں سے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More